نئی دہلی، 25مئی،(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئر نوکر شاہ انوراگ ترپاٹھی کو آج مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔عملہ اور تربیت سیکشن کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا کہ ترپاٹھی ہندوستانی ریلوے ملازم سروس کے 1998بیچ کے افسر ہیں،انہیں پانچ سال کی مدت کے لئے اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔سی بی ایس ای قومی اسکول کا تعلیمی بورڈ ہے۔